[ad_1]
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی مظاہرین طلبا پر لاٹھی چارج کی مذمت کی۔ انہوں نے ‘ایکس’ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے ایجنڈے میں روزگار شامل ہی نہیں۔ الہ آباد میں یو پی پی ایس سی میں بدعنوانی کے خلاف طلبا کی جدوجہد نے حکومت کو مشتعل کر دیا ہے اور یوگی حکومت کے خلاف طلبا کا ماحول بن چکا ہے۔
دوسری طرف، اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے بھی ردعمل دیتے ہوئے ‘ایکس’ پر کہا کہ “تمام اہل افسر طلبا کے مطالبات کو سنجیدگی سے سنیں اور جلد از جلد مسئلے کا حل نکالیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ یو پی پی ایس سی امتحانات میں نارملائزیشن، نجی اداروں کو سینٹر کے طور پر استعمال نہ کرنے اور امتحانات کے طریقہ کار کے حوالے سے طلبا کے خدشات اہم ہیں۔ طلبا کا مطالبہ ہے کہ امتحانات غیر جانبدار اور شفاف ہوں تاکہ ان کی محنت کا احترام ہو اور ان کا مستقبل محفوظ ہو۔
[ad_2]
Source link