[ad_1]
نگاؤں کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (کرائم) پارتھا پرتم سیکیا اور کالی بڑ ڈویژن کے پولیس افسر (ایس ڈی پی او) روپ جیوتی دتہ کو ضلع سے باہر ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔
آسام کے نگاؤں ضلع واقع ساماگری اسمبلی سیٹ پر 13 نومبر کو ضمنی انتخاب ہونے والا ہے۔ اس سے عین قبل تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہاں دو پولیس افسران کے تبادلہ کا حکم صادر کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نگاؤں کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (کرائم) پارتھا پرتم سیکیا اور کالی بڑ ڈویژن کے پولیس افسر (ایس ڈی پی او) روپ جیوتی دتہ کو ضلع سے باہر ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق الیکشن کمیشن نے جینت بروا کو ضلع کا نیا ایس پی (کرائم) اور شیامنت سرما کو ایس ڈی پی او عہدہ پر مقرر کیا ہے۔ اس درمیان بی جے پی نے الیکشن کمیشن کو ایک چٹھی لکھی ہے جس میں دھبری سے کانگریس رکن پارلیمنٹ رقیب الحسین کو ساماگری سیٹ پر تشہیر سے روکنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس معاملے میں رقیب الحسین کے خلاف پولیس میں شکایت بھی دی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ رقیب الحسین گزشتہ 23 سال سے ساماگری اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کر رہے تھے۔ اس سال لوک سبھا انتخاب میں جیت درج کرنے کے بعد انھوں نے اس سیٹ کو خالی کر دیا تھا۔ اب ان کا بیٹا تنزیل کانگریس کے ٹکٹ پر اس سیٹ سے ضمنی انتخاب لڑ رہا ہے۔ بی جے پی نے اس سیٹ پر دیپلو رنجن شرما کو موقع دیا ہے جو کہ پارٹی کے جنرل سکریٹری رہ چکے ہیں اور بی جے پی کی یوتھ یونٹ کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
بہرحال، الیکشن کمیشن کو لکھی گئی چٹھی میں بی جے پی نے کہا ہے کہ رقیب الحسین کی علاقے میں موجودگی نے تشدد کو بھڑکایا۔ آسام کے وزیر بمل بورا نے الیکشن کمیشن کو خط بھیجنے کے بعد کہا کہ اگر رکن پارلیمنٹ رقیب الحسین کو علاقے میں گھومنے دی اگیا تو انتخاب غیر جانبدار اور شفاف نہیں ہو پائیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link