[ad_1]
کراچی:
شہر قائد کی فضاوں پر پیر اور منگل کو دھند چھانے کی توقع ہے جس کے سبب حدنگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق شہر میں سمندری ہواؤں کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی سمت سے بھی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
کراچی کا کم سے کم پارہ 3 روز کے دوران 21 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
صوبے کے دیگر اضلاع میں دھند چھائی رہنے کے سبب موسم گرم و خشک رہ سکتا ہے۔
[ad_2]
Source link