[ad_1]
سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 6 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا گیا، ہلاک کیے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اسپن وام میں انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کیا، آپریشن میں 6 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا اور چھ زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا گیا، ہلاک کیے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک خوارج سکیورٹی فورسزکے خلاف دہشتگردی اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
[ad_2]
Source link