[ad_1]
پاکستان کے شمال مغربی بلوچستان میں دھماکہ ہوا ہے۔ اطلاع کے مطابق کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن کے پاس زوردار بم دھماکہ میں 4 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 30 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستانی خبر چینل جیو نیوز کے مطابق یہ دھماکہ ریلوے اسٹیشن کے بُکنگ دفتر میں ٹرین کے پلیٹ فارم پر پہنچنے سے ٹھیک پہلے ہوا۔ اسٹیشن پر ہمیشہ کی طرح ہی بھیڑ بھاڑ ہونے کے چلتے بڑی تعداد میں لوگوں کے جانی نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
پولیس اور راحت و بچاؤ ٹیم دھماکہ کے مقام پر پہنچ چکی ہے۔ کوئٹہ کے سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور اضافی ڈاکٹروں اور معاون ملازمین کو فوری طور پر بلایا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link