[ad_1]
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں فوڈ سیکٹر میں ویلیو ایڈیشن سے برآمدات 4 گنا بڑھائی جا سکتی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو برطانوی ٹریڈ کمشنر اولیور کرسچن سے ملاقات میں کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں برآمدات کو 30 ارب سے 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان زیتون کی کاشت میں نمایاں پیشرفت کر رہا ہے، برآمدات جلد شروع ہوں گی، برطانوی ٹریڈ کمشنر نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کیساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
[ad_2]
Source link