[ad_1]
کراچی: نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس(ناپا)میں محفل موسیقی کے دوران سبحان نظامی قوال نےگائیگی کے ذریعے سامعین کو مسحور کردیا۔
عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس نے آواز عشق کے نام سے قوالی نائٹ کا انعقاد کیاجس میں ہفتے کی شام سبحان احمد نظامی قوال اور پارٹی نے گائیگی کےذریعے سماں باندھ دیا۔
سبحان نظامی قوال نے پرفارمنسز من خاک خوف پا پا،تن تنانہ، خبرم رسیدہ یم شب،حیدرم قلندرم، ساری دنیا مجھے کہتی ہے نسیماں جانب بطحا، اور منہ سے بول نہ بول پیش کی،محفل موسیقی میں قوالی کے دلدادہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ایک خوبصورت شام سے لطف اندوز ہوئے ۔
[ad_2]
Source link