
[ad_1]
سعودی عرب نے حج سیزن سے قبل پاکستان، ہندوستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی عائد کر دی۔ یہ فیصلہ گزشتہ سال بھگدڑ میں غیر مجاز حجاج کی ہلاکتوں کے بعد کیا گیا

سعودی عرب نے ہندوستان اور پاکستان سمیت دنیا کے کُل 14 ممالک کے ویزا پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے عائد کردہ عارضی پابندی کا اطلاق تجارت اور فیملی ویزا کے ساتھ ساتھ عمرہ ویزا پر بھی ہوگا۔ واضح ہو کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی حکومت نے ویزے پر یہ عارضی پابندی ان غیر ملکی شہریوں کو روکنے کے لیے عائد کی ہیں جو بغیر رجسٹریشن کے حج میں شامل ہو جاتے ہیں۔ یعنی کے غیر ملی لوگ کسی اور ویزا پر سعودی عرب آ جاتے ہیں اور حج میں شامل ہو جاتے ہیں۔ حالانکہ یہ عارضی پابندی جون کے وسط یعنی رواں سال کے حج کی تکمیل تک نافذ رہے گی۔ اس کے بعد ویزا پروگرام دوبارہ معمول کے مطابق نافذ کیا جائے گا۔
اس حوالے سے سعودی عرب کے افسران نے کہا کہ عمرہ ویزا کے لیے غیر ملکی شہری رواں ماہ کی 13 تاریخ تک ہی آ سکتے ہیں۔ 13 اپریل کے بعد عمرہ ویزا کو روک دیا جائے گا۔ دراصل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے رواں سال ویزا پر عارضی پابندی کا فیصلہ اس لیے لیا ہے کہ گزشتہ سال حج کے دوران بھگدڑ کی وجہ سے 1000 سے زائد لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ مرنے والوں میں غیر مجاز حجاج کرام کی تعداد زیادہ تھی۔
سعودی حکومت نے عارضی طور پر جن 14 ممالک کے ویزے کے قوانین میں تبدیلی کی ہے۔ ان میں ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، نائجیریا، عراق، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس اور یمن شامل ہیں۔ اس حوالے سے سعودی عرب کے وزارت خارجہ نے کہا کہ ’’یہ عارضی ویزا پابندی سفری قوانین کو آسان بنانے کے لیے لگائی گئی ہے۔ اس سے حج کے دوران مسافروں کی حفاظت میں بہتری آئے گی اور سفر انتہائی آرام دہ ہوگا۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link