
[ad_1]
اودے بھانو چِب نے برسراقتدار طبقہ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگنی ویر اسکیم سے بی جے پی ملک کی فوج کو کمزور کر رہی ہے۔ جن نوجوانوں نے نریندر مودی کو وزیر اعظم بنایا آج انہی کا مستقبل برباد کیا جا رہا ہے، لیکن ہم سوال پوچھنا بند نہیں کریں گے۔‘‘ انہوں نے مرکزی حکومت کے سامنے کچھ اہم سوالات بھی رکھے، جو اس طرح ہیں:
-
نوجوانوں کو روزگار کیوں نہیں مل رہا؟
-
امریکہ سے واپس آئے لوگوں کو ہتھکڑی میں کیوں جکڑا گیا؟
-
مادر ہند کی توہین کرنے کی ہمت امریکہ کو کیسے ہوئی؟
انڈین یوتھ کانگریس کے صدر اودے بھانو نے پرعزم انداز میں کہا کہ ’’ہم مادرِ ہند کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیں گے۔ اگر کوئی بھی ایسی حماقت کرے گا تو یوتھ کانگریس اس کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔‘‘
[ad_2]
Source link