
وزیر نے بتایا کہ وزیر اعظم رہائش منصوبہ دیہی سب سے پہلے ستمبر 2024 میں 243903 ہدف حاصل ہوا تھا۔ 17.09.2024 کو منعقد پروگرام میں تقریباً 90 ہزار مستفیدین کو یکمشت 360 کروڑ روپے کی ادائیگی ہوئی۔
وزیر اعظم نریندر مودی (فائل) / ویڈیو گریب
وزیر اعظم نریندر مودی (فائل) / ویڈیو گریب
بہار: محکمہ دیہی ترقیات کے وزیر شرون کمار نے پیر کو وزیر اعظم رہائش منصوبہ (دیہی) کے مستفیدین کے درمیان امدادی رقم کی پہلی قسط آن لائن آن لائن بھیجی۔ مین سکریٹریٹ واقع محکمہ دیہی ترقیات سبھاگار میں منعقد پروگرام میں محکمہ کے سکریٹری لوکیش سنگھ نے رواں مالی سال کی حصولیابیاں گنوائیں۔
وزیر نے بتایا کہ وزیر اعظم رہائش منصوبہ دیہی سب سے پہلے ستمبر 2024 میں 243903 ہدف حاصل ہوا تھا۔ اس ہفتہ کے مقابلے میں 17.09.2024 کو منعقد پروگرام میں تقریباً 90 ہزار مستفیدین کو یکمشت 360 کروڑ روپے کی ادائیگی ہوئی۔
قابل ذکر ہے کہ محکمہ دیہی ترقیات وزارت حکومت ہند سے 27 جنوری 2025 سے 546745 کا اضافی ہدف حاصل ہے۔ اس طرح وزیر اعظم رہائش منصوبہ دیہی کے تحت رواں مالی سال 25-2024 میں ریاست کا کُل ہدف 790648 ہے۔
درج بالا ہدف کے خلاف 5 مارچ 2025 کو تین لاکھ مستفیدین کو رہائش منظوری کے بعد یکمشت پہلی قسط کی امدادی رقم کی ادائیگی کی گئی ہے۔ اس پر 1200 کروڑ روپے کا خرچ ہے۔ درج حاصل کردہ ہدف سے آج 24.03.2025 کو منعقد پروگرام میں 75 ہزار 295 مستفیدین کو 40 ہزار روپے کی شرح سے پلہی قسط کی امدادی رقم کی یکمشت ادائیگی کی گئی۔ اس پر کُل 301 کروڑ 18 لاکھ روپے کا اخراج ہوا ہے۔