
ملے جلے گلوبل اشارات کے درمیان پیر کو سینسیکس-نفٹی گرین زون میں کھلے اور نفٹی-50 نے ایک جھٹکے میں 23500 کا اعداد و شمار پار کر لیا۔
ہفتہ کے پہلے کاروباری دن پیر کو بھی شیئر بازار کی شاندار شروعات ہوئی۔ گزشتہ ہفتہ زبردست سبقت لینے کے بعد آج بامبے اسٹاک ایکسچینج کا 30 شیئروں والا سینسیکس کھلنے کے ساتھ ہی 500 پوائنٹس سے زیادہ اُچھلا اور دوپہر 12 بجے کے آس پاس سینسیکس تقریباً 1000 پوائنٹس کی چھلانگ لگا گیا۔ اس کے ساتھ ہی نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی نے بھی اوپن ہوتے ہی 150 پوائنٹس سے زیادہ کی چھلانگ لگائی اور پھر اس کی رفتار بڑھتی گئی اور یہ 282 پوائنٹس اُچھل گیا۔ اس درمیان کوٹاک بینک، این ٹی پی سی، پاور گریڈ سے لے کر آر وی این ایل اور آئی آر ای ڈی اے کے شیئر تیز رفتار سے بھاگتے ہوئے نظر آئے۔
شیئر مارکیٹ کے کھلنے کے ساتھ ہی بی ایس ای کا سینسیکس اپنے پچھلے بند 76905 کے مقابلے میں زوردار تیزی لیتے ہوئے 77456 کی سطح پر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے 77498 تک پہنچ گیا۔ سینسیکس کی یہ رفتار کاروبار بڑھنے کے ساتھ اور بڑھتی گئی۔ خبر لکھے جانے تک یہ 1000 پوائنٹس کی اچھال کے ساتھ 77907 کی سطح پر کاروبار کرتا دکھا۔ اس کے علاوہ این ایس ای کا نفٹی انڈیکس اپنے پچھلے بند 23350 کی سطح سے چڑھ کر 23515 پر کھلا اور پھر اچانک نفٹی بھی 282 پوائنٹس کی تیزی لے کر 23633 پر پہنچ گیا۔
ملے جلے گلوبل اشارات کے درمیان پیر کو سینسیکس-نفٹی گرین زون میں کھلے اور نفٹی-50 نے ایک جھٹکے میں 23500 کا اعداد و شمار پار کر لیا۔ شروعاتی کاروبار میں تقریباً 2175 کمپنیوں کے شیئروں نے تیزی کے ساتھ ہرے نشان پر کاروبار شروع کیا تو وہیں 472 شیئر ایسے تھے جن کی اوپننگ ریڈ زون میں گراوٹ کے ساتھ ہوئی۔ وہیں 178 شیئروں کی حالت میں کوئی تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔