
[ad_1]
موہت شرما نے کہا کہ ’’ہم سب کے ذاتی خیالات الگ الگ ہو سکتے ہیں، یہ ضروری ہے کہ ہم ان چیزوں پر توجہ مرکوز کریں جن پر ہم کنٹرول کر سکتے ہیں۔ فیملی کی موجودگی بُری چیز کیسے ہو سکتی ہے۔‘‘

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 18 ویں سیزن کے لیے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے نئی پالیسی نافذ کی ہے۔ نئی پالیسی میں کئی سارے نئے قواعد و ضوابط جوڑے گئے ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ میچ کے دوران کسی کھلاڑی کے فیملی ممبرز، پریکٹس سیشن یا میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں نہ تو داخل ہو سکتے ہیں اور نہ ہی ملاقات کر سکتے ہیں۔ بی سی سی آئی کے اس قانون پر کھلاڑیوں نے اپنا ردعمل دینا شروع کر دیا ہے۔ پہلے وراٹ کوہلی نے بی سی سی آئی کے نئے فیملی قانون پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔ اب دہلی کیپیٹلس کے تیز گیند باز موہت شرما نے بھی اس قانون کے تئیں برہمی کا اظہار کیا ہے۔
نیوز ایجنسی ’اے این آئی‘ کے مطابق موہت شرما نے اس حوالے سے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’کچھ چیزیں ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہوتیں۔ ہم سب کے ذاتی خیالات الگ الگ ہو سکتے ہیں، یہ ضروری ہے کہ ہم ان چیزوں پر توجہ مرکوز کریں جن پر ہم کنٹرول کر سکتے ہیں۔ فیملی کی موجودگی بُری چیز کیسے ہو سکتی ہے۔‘‘ واضح ہو کہ 2024 میں گجرات ٹائٹنس کی جانب سے کھیلنے والے موہت شرما کو آئی پی ایل کے میگا نیلامی میں دہلی کیپیٹلس نے 2.20 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔
بی سی سی آئی کے نئے فیملی قانون پر وراٹ کوہلی نے کہا کہ ’’اگر آپ کسی کھلاڑی سے پوچھیں گے کہ کیا آپ ہر وقت اپنی فیملی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، تو اس کا جواب ہاں ہوگا۔ میں نہیں چاہتا کہ کسی مشکل حالات سے گزرنے کے بعد کمرے میں جا کر پریشان ہوتا رہوں۔‘‘ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ’’جب کوئی خراب اننگ یا سنگین مسئلہ درپیش ہوتا ہے اور اس کے بعد آپ گھر جاتے ہیں تو سب نارمل لگنے لگتا ہے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link