
سبز پرچم وطن چاند تارہ وطن
دل کی کندیل انکھوں کا تارا وطن
ہم کو محبوب اپنا یہ پیارا وطن
روح کا جگمگاتا ستارہ وطن
سبز پر چم وطن چاند تارا وطن
یہ زمین ہے زمینوں کا نور جبیں
اس کے کوہسار سندر ہیں چشمے حسین
یہ ہمارا وطن ہے ہمارا وطن
سبز پرچم وطن چاند تارا وطن
اس کے آکاش ستاروں سے معمور ہیں
اس کے گلشن بہاروں سے بھرپور ہیں
کس کی تقدیر ہے ایسا پیارا وطن
سبز پر چم وطن چاند تارا وطن