
ہندوستانی ٹیم چمپئنز ٹرافی میں آج نیوزی لینڈ کے ساتھ لیگ مرحلے کا آخری مقابلہ کھیلنے کے لیے دبئی کے میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیمیں دو۔ دو میچ جیت کر ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہو رہی ہیں۔ دونوں کی نظریں جیت کی ہیٹرک لگانے پر ٹکی ہیں۔ حالانکہ اس مقابلے میں جیت اور ہار سے کوئی زیادہ فرق نہیں پڑنے والا کیونکہ دونوں ہی ٹیمیں پہلے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔
ویسے کرکٹ شائقین کو اس میچ کا بے صبری سے انتظار ہے کیونکہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کافی مضبوط ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دلچسپ مقابلے ہونے کی امید ہے۔ جو بھی ٹیم یہ میچ جیتے گی اس کے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے حوصلے بلند ہو جائیں گے۔