[ad_1]
کراچی: ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ یہ احتجاج بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کےغیرقانونی اقدام کے خلاف ہرسال کیا جاتا ہے۔
کراچی ایئر پورٹ سمیت ملک کے ہوائی اڈوں پرکشمیری عوام کی حمایت میں بینرز، پینا فلیکس اورجھنڈے آویزاں کیے گئے جبکہ ائیرپورٹ آنے جانے والے راستوں پر بھی احتجاجی بینرزو پوسٹرزآویزاں کیے گئے۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے لئے ائیرپورٹس پردستاویزی فلمیں اورجدوجہد اور آزادی کےگیت بھی چلائے گئے۔
سول ایوی ایشن اتھاٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی کے لیے جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
[ad_2]
Source link