اسرائیلی فوج مسلسل غزہ پر وحشیانہ حملے کر رہی ہے اور اب ان حملوں میں مزید شدت آ گئی ہے۔ حماس کے غزہ میڈیا دفتر نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے گزشتہ 72 گھنٹوں میں غزہ پٹی پر 94 فضائی حملے اور گولی باری کی گئی ہے۔ ان حملوں میں گزشتہ 3 دنوں میں 184 لوگوں کی جان گئی ہے۔ اپنے بیان میں دفتر نے بے قصور شہریوں، رہائشی علاقوں بالخصوص غزہ شہر کو نشانہ بنانے کے اسرائیلی اقدام کو خطرناک اور ظالمانہ بتایا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘ژنہوا’ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اس میں کہا گیا ہے کہ کئی متاثر یا تو مارے گئے یا زخمی ہوئے، ملبے میں پھنسے رہے، تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی وجہ سے انہیں اسپتال تک نہیں پہنچایا جا سکا۔ غزہ میں فلسطینی شہری تحفظ افسروں نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ تین دنوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں شدت آ گئی، جسے مقامی باشندوں نے غیر معمولی طور سے انتہائی مشکل بتایا ہے۔