ہر سال 26 جنوری کو ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں ’کرتویہ پتھ‘ پر عظیم الشان پریڈ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ پریڈ ہندوستان کی فوجی طاقت، ثقافتی وراثت اور قومی اتحاد کو ظاہر کرتی ہے۔
فائل تصویر، آئی اے این ایس
دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈ اور بیٹنگ ریٹریٹ کو براہ راست دیکھنے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت 2 جنوری 2025 سے شروع کر دی جائے گی۔ 26 جنوری 2025 کو یوم جمہوریہ کے موقع پر پریڈ دیکھنے کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 20 اور 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ٹکٹوں کی فروخت میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ گھر بیٹھے موبائل کے ذریعہ ویب سائٹ پر جا کر ٹکٹ بُک کر سکتے ہیں۔ واضح ہو کہ ہر سال 26 جنوری کو ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں ’کرتویہ پتھ‘ پر عظیم الشان پریڈ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ پریڈ ہندوستان کی فوجی طاقت، ثقافتی وراثت اور قومی اتحاد کو ظاہر کرتی ہے۔
’کرتویہ پتھ‘ پر یوم جمہوریہ پریڈ اور بیٹنگ ریٹریٹ دیکھنے کے لیے ٹکٹ کی آن لائن بُکنگ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے وزارت دفاع کی آفیشیل ویب سائٹ پر وزٹ کر سکتے ہیں یا پھر اس لِنک https://aamantran.mod.gov.in/login پر جا کر گھر بیٹھے اپنے موبائل سے لاگ اِن کر سکتے ہیں۔ لنک پر کلک کرنے کے بعد نیچے دیے گئے ’گِرین آپشن‘ (Book your ticket here) پر کلک کریں۔ پھر نیچے دیے گئے ’او ٹی پی آپشن‘ پر کلک کریں اور موبائل پر موصول ہوئے او ٹی پی کو درج کر کے ٹکٹ بُکنگ سے متعلق آگے کی کارروائی مکمل کر سکتے ہیں۔
یوم جمہوریہ پریڈ دیکھنے کے لیے موبائل ایپ ’آمنترن‘ بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ وزارت دفاع کی آفیشیل ویب سائٹ پر دیے گئے ’کیو آر‘ کوڈ کی اس میں مدد لی جا سکتی ہے۔ اگر پریڈ کے لیے آف لائن ٹکٹ بُک کرنا چاہتے ہیں تو ’سینا بھون‘ کے گیٹ نمبر-2 پر 2 سے 5 جنوری کے درمیان بکنگ کر سکتے ہیں۔ شاستری بھون کے گیٹ نمبر-3، جنتر منتر کے مین گیٹ کے قریب پرگتی میدان کے گیٹ نمبر-1 اور راجیو چوک کے گیٹ نمبر-7 اور 8 سے بھی ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ 26 جنوری 2025 کی یوم جمہوریہ کی تقریبات سے متعلق مزید معلومات کے لیے rashtraparv.mod.gov.in/. ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔