[ad_1]
بایاں محاذ پارٹیوں نے الزام لگایا کہ امت شاہ نے جس طرح کے الفاظ استعمال کیے وہ آئین ساز ڈاکٹر امبیڈکر کی بے عزتی تھی، سی پی ایم لیڈر حنان ملا کا کہنا ہے کہ شاہ کو ان کے بیان پر عہدہ سے ہٹا دینا چاہیے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ پارلیمنٹ میں دیے گئے ڈاکٹر امبیڈکر سے متعلق متنازعہ بیان پر احتجاجی مظاہرہ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کانگریس پہلے ہی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے معافی مانگنے اور عہدہ سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کر رہی ہے، اب بایاں محاذ پارٹیوں نے سڑک پر اتر کر امت شاہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔
بایاں محاذ پارٹیوں نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر پر مرکزی وزیر داخلہ کے تبصرہ کے خلاف پیر کے روز جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم)، بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی)، بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی (مالے)، ریوولیوشنری سوشلسٹ پارٹی (آر ایس پی) ارو کچھ دیگر پارٹیوں کے اراکین نے اس احتجاجی مظاہرہ کے دوران امت شاہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور کہا کہ انھیں استعفیٰ دینا چاہیے یا پھر ہٹا دیا جانا چاہیے۔
یہ احتجاجی مظاہرہ مرکزی سطح پر بایاں محاذ پارٹیوں کے ذریعہ شروع کردہ ملک گیر تحریک کا حصہ تھا۔ اس موقع پر سی پی ایم لیڈر حنان ملا نے کہا کہ ’’امبیڈکر نے ہمیں اپنا ایک ایسا آئین دیا جس نے ہمیں ہمارے ذاتی حقوق دیے۔ بی جے پی ان کا احترام نہیں کرتی ہے۔ بی جے پی کے لوگ آئین کی مخالفت کرنے والے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ملک ’منوسمرتی‘ کی بنیاد پر چلے۔‘‘ انھوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر داخلہ نے جس طرح کے الفاظ کا استعمال کیا، وہ آئین ساز کی بے عزتی تھی۔ ملا نے یہ بھی کہا کہ شاہ کو ان کے عہدہ سے فوری طور پر ہٹا دیا جانا چاہیے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link