آپ نے اکثر اسپغول کا استعمال کیا ہوگا اور اس کے فوائد کا اندازہ بھی لگایا ہوگا، کیا آپ جانتے ہیں کہ اسپغول کیا ہے؟ اس کا جواب آج ہم آپ کو دیں گے اور بتائیں گے کہ اس حیرت انگیز بھوسی کے کیا کمالات ہیں۔
دراصل اسپغول ایک بیج ہے جس کا پو دا ایک گز کے قریب اونچا ہوتا ہے، اس کا رنگ سرخی ما ئل سفید اور سیا ہ ہوتا ہے، یہ بے ذائقہ اورلعاب دار ہوتا ہے، اسے اسپغول بهوسى یا پھر سائیلیم ب كہا جاتا ہے۔ اسپغول يا سائیلیم بنیادی طور پر غذائی ریشہ يا بهوسى کے طور پر قبض اور ہلکی اسہال دونوں کی علامتوں کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس کے مزید فوائد درج ذیل ہیں۔
اسپغول کے حیران کُن فوائد
• اسپغول کے استعمال سے بلڈ کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے اور ذیابیطس کا شکار افراد کے خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرتا ہے۔
• اسپغول کا استعمال پیچس روکتا ہے، قبض ختم کرتا ہے۔
• اسپغول کے استعمال سے سینے کی تیزابیت دور ہوتی ہے۔
• اسپغول کو روزانہ استعمال کرنے سے نظامِ ہاضمہ درست رہتا ہے۔
• اسپغول کو وزن میں کمی کے لئے بھی باقاعدہ طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
• حلق میں درد اور گرمی کے بخار سے نجات کے لئے بھی اسپغول کا استعمال مفید ہے۔
• سخت سوزش اور جلن والے دانوں اور گھٹنوں کی درد میں تیل میں اسپغول کو پکا کر متاثرہ جگہ پر باندھنے سے افاقہ ہوتا ہے۔
• معدے کی گرمی اور پیٹ کے امراض میں ماہرینِ صحت اسپغول استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
• رات کو 2 چمچ اسپغول ایک کپ پانی میں بھگو دیں اور صبح تھوڑی سی چینی ملا کر کھائیں ایسا کرنے سے معدہ کی گرمی کم ہو جائے گی۔
• اسپغول کا لعاب ہماری آنتوں کے زخموں پر مرہم کی طرح کام کرتا ہے اس لئے آنتوں کے مسائل میں بھی ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اس کا استعمال بے حد مفید ثابت ہوگا۔
• اسپغول قبض پیچش اور تیزابیت کے علاوہ السر جیسے امراض میں بے حد مفید ہے۔
• پیشاب کے امراض میں اسپغول کا استعمال کرنا نہایت مفید ہے یہ پیشاب کے مسائل اور بیماریوں کو دور کرتا ہے اور گردوں کو صاف کرتا ہے۔
• اسپغول کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور یہ مرض آہستہ آہستہ کم ہوتا جاتا ہے۔
• وزن کم کرنے اور موٹاپے کو خیرباد کہنے کے لیے اسپغول سے بہتر علاج کوئی نہیں ہو سکتا یہ جسم کی اضافی چربی کو پگھلا کر بدن کو دُبلا بناتا ہے۔
• اس کے استعمال سے چہرے کے مسائل بھی دور ہوتے ہیں داغ دھبے اور دانوں میں فائدہ حاصل ہوتا ہے۔