آئی ایم ڈی نے کہا ہے کہ جنوب-مغربی بنگال کی خلیج کے اوپر بنا ڈیپ ڈِپریشن گزشتہ کچھ گھنٹوں کے دوران 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی جانب بڑھ گیا ہے۔ یہ 26 نومبرکو 11٫30 بجے ترنکومالی سے تقریباً 190 کلومیٹر جنوب-مشرق، ناگاپٹینم سے 470 کلومیٹر جنوب-مشرق، پڈوچیری سے 580 کلومیٹر، جنوب-مشرق اور چنئی سے 670 کلومیٹر جنوب مشرقی علاقے میں مرکوز تھا۔
اس کے ڈیپ ڈِپریشن کی طرف بڑھتے رہنے اور 27 نومبر کو ایک سمندری طوفان میں اور تیز ہونے کا بہت امکان ہے۔ اس کے بعد یہ اگلے دو دنوں کے درمیان سری لنکا کی ساحل کو گھیرتے ہوئے تمل ناڈو کی ساحل کی طرف شمال- شمال مغرب کی طرف بڑھے گا۔