[ad_1]
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے وائس چیرمین سینٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) جنرل ژو کی لیانگ نے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین کے وائس چیئرمین سی ایم سی جنرل ژو کی لیانگ نے وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز( جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔ معزز مہمان نے آرمی چیف جنرل عاصم سے ون آن ون ملاقات کی جس کے بعد وفود کے درمیان تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں باہمی دلچپسی کے امور، علاقائی سلامتی، خطے کے امن و استحکام سے متعلق اقدامات اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق بات چیت کی گئی۔ جنرل عاصم منیر نے پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کی بنیاد باہمی اعتماد اور تعاون ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاک چین تاریخی پارٹنرشپ ہر مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہی ہے اور آنے والے دور میں اسے مزید فروغ حاصل ہوگا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عالمی اور علاقائی صورتحال سے قطع نظر پاکستان کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے رہنے پر چین کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
چین کے وائس چیئرمین سی ایم سی جنرل ژو کی لیانگ نے دونوں ممالک کی اسٹریٹجک پارٹنرشپ سے متعلق پاکستان کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
[ad_2]
Source link