لاہور / کراچی: اندرون ملک شدید بارشوں اور موسم کی خرابی کے باعث لاہور اور کراچی سے ٹرینوں کی روانگی کا شیڈول متاثر ہوگیا، ٹرینیں کئی کئی گھنٹہ تاخیر کا شکار ہیں۔

لاہور سمیت دیگر شہروں سے ریل گاڑیاں کراچی تاخیر سے پہنچ رہی ہیں جس وجہ سے آج کراچی سے 33 اَپ پاک بزنس ایکسپریس 04:00 کے بجائے 3 گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ شام 7:00  بجے روانہ ہوگی۔

اسی طرح، کراچی سے لاہور جانے والی 15 اَپ کراچی ایکسپریس 6 بجے کے بجائے 2 گھنٹے 30 منٹس کی تاخیر کے ساتھ رات 8:30 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

بقایا تمام ریل گاڑیاں کراچی سے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔

لاہور سے کراچی کے لیے 34 ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس سہ پہر 4 بجے کے بجائے شام 6 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی جبکہ 16 ڈاؤن کراچی ایکسپریس لاہور سے کراچی کے لیے شام 6 بجے کے بجائے رات 8 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ پر روانہ ہوں گی۔

ڈی ایس ریلوے لاہور محمد حنیف گل کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے پیش نظر پسنجر فیسیلی ٹیشن عملہ ہمہ وقت اسٹیشن پر موجود رہے گا۔ مزید معلومات اور اپڈیٹ کے لیے ریلوے انکوائری نمبر 04299070011 پر رابطہ کریں۔





Source link

By admin