کشتواڑ کے دور دراز علاقوں میں ملی ٹینٹ تنظیمیں وی ڈی سی ارکان کو اکثر نشانہ بناتی ہیں کیونکہ وہ سیکورٹی فورسز کے لیے آنکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس نے مقامی لوگوں کو ملی ٹینٹوں سے حفاظت کے لیے وی ڈی سی تشکیل دی تھی اور اب ان کو جدید اسلحہ فراہم کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستانی حمایت یافتہ ملی ٹینٹ تنظیم جیشِ محمد کے گروہ ‘کشمیر ٹائیگرز’ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے ملی ٹینٹوں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ ’’ہم دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور اس بربریت کا جواب دیں گے۔‘‘