لندن: ایک یوٹیوبر کے پرینک نے انٹرنیٹ پر صارفین کو محظوظ کردیا ہے جب اس نے سڈنی میں ایک جعلی رامین نوڈلز کا ریسٹورنٹ کھول دیا۔
اسٹینلی چین نامی یوٹیوبر نے اپنے اس جعلی ریسٹورنٹ کا نام Nise Jangara Ramen رکھا جس کا جاپانی میں “Nise” کا مطلب ہے جعلی۔
اس کے بعد یوٹیوبر نے ایک نفیس ویب سائٹ بنائی اور اپنے پکوانوں کی دلکش تصاویر بنائیں تاکہ وہ قابل اعتماد دکھائی دیں۔ اس نے متاثر کن افراد کو بڑے پیمانے پر ای میلز بھی بھیجے اور انہیں اپنے مداحوں کے ساتھ تھوڑا وقت بانٹنے کے بدلے میں مفت کھانے کی بھی آفر کی۔
ویب سائٹ پر ایک تفصیل میں لکھا کہ ریسٹورنٹ رامن نوڈلز کا نیا تجربہ پیش کرتا ہے۔ یہ 1953 سے پوری دنیا کا سفر کر رہا ہے اور اب تک جاپان، بیلجیئم، امریکا اور 50 مزید ممالک کے بعد اب اب آسٹریلیا میں اپنی برانچ کھول رہا ہے۔
پوسٹ کا ردعمل زبردست آیا، لوگ بے تابی سے 90 منٹ تک ریسٹورںٹ کے باہر آکر اس کے کھلنے کا انتظار کر رہے تھے کہ ان کے خیال میں ایک عمدہ رامن نوڈلز کھانے کو ملیں گے۔ انہیں معلوم نہیں تھا کہ انہیں عام نوڈلز کا ایک چھوٹا پیکٹ پکا کر پیش کیا جائے گا۔
تاہم لوگ بھی اس مزاق سے محظوظ ہوئے اور یہاں تک کہ بہت سے لوگوں نے کھانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ذائقہ “گھر کا پکا ہوا” ہے اور یہ کہ شوربہ “واقعی اچھا” تھا۔