ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر آپ کی عمر 40 سال سے زیادہ ہے اور آپ اپنی ورزش کی سطح کو 25 فیصد تک بڑھاتے ہیں تو آپ کو زندگی کے اوسطاً مزید پانچ سال مل سکتے ہیں۔
حالیہ رپورٹ میں پتا چلا ہے کہ 40 سے زائد افراد کے لیے جو روزانہ کی کم ترین سطح پر کام کرتے ہیں، جسمانی سرگرمی میں اضافے سے ان کی عمر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
مطالعے کے نتائج نے آسٹریلوی محققین کو بھی حیران کردیا ہے۔
گولڈ کوسٹ، کوئنز لینڈ میں گریفتھ یونیورسٹی سکول آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری میں پبلک ہیلتھ کے پروفیسر لینرٹ ویرمین نے بتایا کہ ہمارے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ جسمانی سرگرمی پہلے کی سوچ سے کافی زیادہ صحت کے فوائد فراہم کرتی ہے۔
نئی تحقیق میں امریکی اعداد و شمار پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں 2003 سے 2006 کے وفاقی صحت کے سروے میں 40 سال اور اس سے زیادہ عمر کے شرکا نے “ایکٹیویٹی ٹریکرز” پہنے اور اس سے روزانہ کی جسمانی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔