[ad_1]
چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کے بچوں نے ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔ بچوں کا وطن کی خدمت کے لیے عزم قابلِ دید تھا۔
ملتان گیریژن کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں اور اساتذہ نے ایک روزہ دورہ کیا اور پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا۔ پاک فوج کے ساتھ دن گزارنے سے بچوں کو ملک کی خدمت اور عسکری مہارت سے آگاہی حاصل ہوئی۔
ملتان گیریژن میں بچوں کو چھوٹے ہتھیاروں اور فوجی آلات سے متعارف کرایا گیا۔ پاک فوج کا یہ اقدام بچوں کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوا۔ پاک فوج کی قربانیوں اور عزم کو سراہتے ہوئے بچوں نے وطن کی خدمت کا عہد کیا۔
واضح رہے کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال، تعلیم اور تحفظ کے لیے حکومت پنجاب کا اہم اقدام ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان 2004 میں قائم ہوا۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے اپنی خدمات کو وسیع تر پیمانے پر پھیلاتے ہوئے فیصل آباد، گجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی ادارے قائم کیے ہیں۔
[ad_2]
Source link