کراچی: نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال پر ابتدائی الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق موجودہ سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ طوفان پیداکرنے والا یہ سسٹم فی الحال لکشدیپ وادی، انڈیا کے قریب واقع ہے جس کا شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔
ابتدائی پیشی گوئی کے مطابق اس کی رفتار اور شدت کے لحاظ سے یہ سسٹم اکتوبر 2024 کے تیسرے ہفتے میں پاکستانی ساحلی پٹی کے ساتھ ٹکراسکتا ہے جس کے باعث پاکستان کے ساحلی علاقوں کو متاثر کر ے گا، ساحلی علاقوں کے مکین اور متعلقہ ادارے بدلتے حالات سے مطلع، اپ ڈیٹس اور ایڈوائزری سے باخبر رہیں۔
این ڈی ایم اے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے تا کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔