کراچی: اطالوی زبان اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے کراچی میں قائم اٹلی کے قونصل خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی کے قونصل خانے میں اطالوی زبان کو اجاگر کرنے کے لیے ہفتہ وار تقریب ہوئی جس میں اسکول کے بچوں نے اطالوی ثقافت سے متعلق پپٹ شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ اطالوی زبان دنیا میں تقریبا 8.5 کروڑ افراد بولتے ہیں۔
قبل ازیں اٹلی کے قونصل جنرل نے تمام بچوں اور اساتذہ کو خوش آمدید کہا اور اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ وہ اطالوی زبان اور ثقافت کو جاننے اور سمجھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس موقع پر قونصل خانے کی جانب سے شرکا میں بچوں کے مقبول کردار Geronimo Stilton کی خصوصی اشاعت A Thousand Wonders بھی تقسیم کی گئیں۔
تقریب میں بچے بھی پپٹ آرٹسٹوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور ان کے فن کے مظاہرے پر خوب داد دی۔