[ad_1]
کراچی: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آرٹسٹ سیفی سومرو کی پینٹنگز کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، فریئر ہال میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کلچر اینڈ اسپورٹس کے سینیئر ڈائریکٹر نے دونوں پینٹنگز آرٹسٹ کے حوالے کردیں جبکہ آرٹسٹ سیفی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دس لاکھ روپے رائلٹی کےمطالبہ کے لئے قانونی کاروائی کرنے کا بھی عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر ڈھرکی ضلع گھوٹکی کے آرٹسٹ سیفی سومرو کے سوشل میڈیا پر کراچی فریئر ہال میں پینٹنگز نمائش میں دو پینٹنگز چوری ہونے کے دعویٰ کا ڈراپ سین ہوگیا۔ کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس رضاعباس نے میڈیا کی موجودگی میں دونوں پینٹنگز سمیت مصور جمی انجینئر کی جانب سے انعامی رقم سیفی سومرو کے حوالے کردی۔
اس موقع پر مصور سیفی سومرو نےکے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس رضاعباس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سطنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فن پاروں کی رائلٹی کی مد میں دس لاکھ روپے ادا کریں ورنہ قانونی کاروائی کا بھی حق رکھتے ہیں۔
مصور نے کہا کہ پینٹنگز غائب ہونے کا معاملہ تب سے تھا جب میں فائنل ائیر کا اسٹوڈنٹ تھا اور انہیں یونیورسٹی میں لگایا تھا، جس کے بعد بے نظیر ارٹ گیلری میں نمائش ہوئی تو اس میں سے میں نے دو پینٹنگ اٹھا کر صادقین ایوارڈ کیلئے ادھر بھیجی تھیں ایگزیکیوشن کے بعد میں نے کانٹیکٹ کیا تھا ، میرے پاس جو نمبر ہے ابھی تک فون جارہا ہے مگر کوئی نہیں اٹھاتا ، ایک بار رابطہ کرنے پر مجھے بتایا گیا کہ یہ نمبر اب ہمارے پی ٹی سی ایل میں کنورٹ کیا جا چکا ہے اطلاعات آئیں کہ تزین و آرائش کے دوران پینٹنگز کھو گئیں سات سال کے بعد میں نے ڈرامے میں پینٹنگز دیکھیں پھر کلیم کیا۔
انہوں نے کہا مجھے نہیں معلوم میری پینٹنگز کہاں کہاں استعمال کی گئی ہیں، مجھے اگر معلوم ہوگا کہ میری پینٹنگز سے کمایا گیا ہے تو ہم قانونی کاروائی کرنے کا بھی اختیار رکھتے ہین ہمین فن پاروں کی رائلٹی چاہئیے ورنہ ہم قانونی کاروائی کا حق رکھتے ہیں۔
اس موقع پر کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس رضاعباس نے کہا سیفی کی تصاویر کا معاملہ اختتام پزیر ہوگیا ہے، آج ہم نے آرٹسٹ کے حوالے انکی پینٹنگز کردی۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد علم میں آیا تھا ہمارے پاس یہ تصاویر ائی تھیں وہ ان سے کھو گئی تھیں تو ہم یہ چاہتے تھے کہ کیمرے کی نگاہ کے اگے ہم یہ تصویریں دیں یہ سیفی کی امانت ہمارے پاس ہیں وہ امانت ان تک پہنچا دی ہے ماضی میں کیش انعامات کا اعلان ہوا اس میں بھی یہ آرٹسٹ نہیں تھے چار لوگ سلیکٹ ہوئے تھے جو کیش پرائز کے کر نہیں گئے تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیفی آرٹسٹ کا کیش پرائز موجود ہے ان کو دین گےیہ تصاویر 2017 سے یہاں پر موجود ہیں ہم نے اخبار میں تشہیر بھی کیان کی طرف سے دعویٰ آیا ان کی پینٹنگز سے ہم نے ریونیو کمایا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے ہم نے اس سے کچھ نہیں کمایا یہاں پر مفت میں شو ہوتے ہیں کوئی بھی آرٹسٹ اگر کہتا ہے کہ اس کی پینٹنگز مس ہوگئی ہیں وہ آسکتا ہے۔
کے ایم سی افسر نے کہا کہ کئی بار سیفی سومرو اطلاع بھی دی گئی کہ پینٹنگز لے جائیں لیکن لینے نہیں آئے آج حوالے کردی گئیں جبکہ دس لاکھ کا مطالبہ صرف بلیک میلنگ کے سوا کچھ نہیں ہے۔
فیریئر ہال میں موجود پینٹنگز 2017 سے یہیں موجود ہیں اور غائب نہیں ہوئیں۔فریئر ہال انتظامیہ اور کے ایم سی کی جانب سے پورٹریٹ پینٹنگز کی حوالگی کے بعد وصولی کے دستخط بھی لئے گئے، واضح رہے کہ حال ہی میں آرٹسٹ سیفی سومرو کی پینٹنگز گمشدہ ہونے کے بعد ڈرامے میں نظر آئی تھی جس کے بعد پولیس کو فن پاروں کی چوری کی درخواست جمع کروا دی گئی تھی۔ 2017 میں سیفی سومرو کی پینٹنگز کی نمائش فرئیرہال میں ہوئی تھی
[ad_2]
Source link