ہینان: چین میں پیش آئے ایک عجیب و غریب واقعے میں ایک شخص کے گلے میں تقریباً تین دن تک کاکروچ پھنسا رہا اور شہری کو پتہ ہی نہیں چل سکا
چینی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ 58 سالہ شخص جو مسلسل کھانسی، پیلے بلغم اور منہ میں ایک ناگوار بدبو میں مبتلا تھا، نے علامات ظاہر ہونے کے 3 دن بعد ہینان میڈیکل یونیورسٹی سے رجوع کیا۔
ریسپیریٹری اینڈ کریٹیکل کیئر میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف فزیشن ڈاکٹر لن لنگ کو بتایا گیا کہ اس شخص کو اپنے نتھنوں میں کچھ رینگتا ہوا محسوس ہوا جب وہ سو رہا تھا۔ اس کے بعد سے اسے شدید کھانسی آئی تاہم بعد میں اس نے اسے نظرانداز کردیا۔
اس کے بعد مریض کو مسلسل کھانسی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے ساتھ پیلے رنگ کا بلغم بھی تھا، متاثرہ شخص کے منہ میں بدبو بھی آتی رہی۔
ڈاکٹر لن لنگ نے اندازہ لگایا کہ یہ کیڑا سانس کی نچلی نالی میں پھنس ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر نے اس حصے یعنی trachea کا سی ٹی اسکین کیا گیا جس میں نچلے دائیں حصے کے عقبی حصے میں ایک سایا دکھا جو کہ کارکروچ تھا۔ بعد ازاں اس کاکروچ کو سرجری کی مدد سے نکال لیا گیا۔