سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں حملہ آور ٹریفک ڈرائیور بھی شہید ہوگیا

سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں حملہ آور ٹریفک ڈرائیور بھی شہید ہوگیا

تل ابیب: اردن اور مغربی کنارے کے درمیان ایلنبی پل کراسنگ پر ایک ٹرک ڈرائیور نے فائرنگ کرکے 3 اسرائیلیوں کو ہلاک کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن سے ایک ٹرک راہداری کے ذریعے مغربی کنارے میں داخل ہوا تھا۔ ڈرائیور نے ٹرمینل پر کام کرنے والے اسرائیلی باشندوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ریسکیو اہلکاروں نے تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ ان سب کی عمریں 50 سے 55 کے درمیان تھیں۔

ٹرمینل پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور شہید ہوگیا۔ جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

واقعے کے بعد ٹرمینل کو بند کردیا گیا اور راہداری سے آنے والے ٹریفک کو بھی روک دیا گیا۔





Source link

By admin