کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے یتیم بچوں کا ب فارم نہ بنانے کیخلاف درخواست پر نادرا کو نوٹس جاری کردیئے۔
ہائیکورٹ میں یتیم بچوں کا ب فارم نہ بنانے کیخلاف بچوں کی والدہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ بچوں کا والد انتقال کر گیا ہے۔ والدہ بچوں کا ب فارم بنانے گئی تو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے انکار کر دیا۔
نادرا کے مطابق بچوں کا والد ریکارڈ میں غیر شادی شدہ اور زندہ ہے۔ خاتون نے اپنا نکاح نامہ بھی پیش کیا لیکن نادرا والے انکار کر رہے ہیں۔ عدالت نے خاتون گل پری کی درخواست پر نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔