جسٹس سنجیو کھنہ ملک کے نئے چیف جسٹس آف انڈیا بن گئے ہیں۔ راشٹرپتی بھون میں پیر کو ہوئی ایک تقریب میں انہیں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے عہدے کا حلف دلایا۔ اس موقع پر کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔ حلف براری کے ساتھ ہی جسٹس کھنہ 51 ویں چیف جسٹس آف انڈیا بن گئے ہیں۔ ان کی مدت کار 13 مئی 2025 تک یعنی تقریباً 6 مہینے کی ہوگی۔
چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر جسٹس سنجیو کھنہ کے نام کی سفارش جسٹس چندرچوڑ نے کی تھی۔ چندرچوڑ 10 نومبر کو 65 سال کی عمر میں اس عہدہ سے سبکدوش ہو گئے۔ 14 مئی 1960 کو پیدا ہوئے سنجیو کھنہ نے دہلی یونیورسٹی کے کیمپس لاء سنٹر سے قانون کی پڑھائی کی ہے۔