[ad_1]
تھانہ نالج پارک کے سیکٹر 146 کے پاس خراب کھڑے ٹرک میں تیز رفتار سے آ رہی ویگنار کار پیچھے سے ٹکر مارتی ہوئی گھس گئی۔ کار پر سوار سبھی مہلوکین آپس میں رشتہ دار تھے۔
اتوار کی صبح گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں ایک ہی کنبہ کے 5 لوگوں کی موت ہو گئی جس میں 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ بتایا جتا ہے کہ ڈرائیور کو جھپکی لگ گئی تھی جس کی وجہ سے ایکسپریس وے کے کنارے کھڑے ٹرک میں ان کی کار جاکر گھس گئی۔ موقع پر ہی کار میں سوار سبھی لوگوں کی موت ہو گئی۔
یہ معاملہ گریٹر نوئیڈا پارک تھانہ علاقہ کا ہے۔ حادثہ کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے بڑی مشقت کے بعد لاشوں کو باہر نکالا اوراسے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اس سلسلے میں اے ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا اشوک کمار نے بتایا کہ اتوار کی صبح تقریباً 6 بجے تھانہ نالج پارک کے سیکٹر 146 کے پاس خراب کھڑے ٹرک میں تیز رفتار سے آ رہی ویگنار کار نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دیگر 4 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اے ڈی سی پی نے مزید بتایا کہ اہل خانہ کی تحریر پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تباہ گاڑی کو ہائی وے سے ہٹا دیا گیا ہے اور آمد ورفت معمول کے مطابق شروع ہو چکی ہے۔
پولیس کو ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ گاڑی چلانے کے دوران ڈرائیور کو نیند کی جھپکی لگ گئی ہوگی، جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔ ایک ہلکی سی غلطی کی وجہ سے پورا کنبہ برباد ہو گیا۔ اس حادثہ میں باپ بیٹا اور ان کی اہلیہ کی موت ہو گئی۔ باقی کے دو لوگ بھی ان کے رشتہ دار ہی تھے۔ سبھی مہلوکین تھانہ دادری میں واقع کاشی رام کالونی گھوڑی بچھیڑا کے رہنے والے تھے اور نوئیڈا میں واقع نٹھاری سے واپس جا رہے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link