پشاور:
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم کسی سے ڈرنے یا ڈبے والے نہیں ہیں، ہم نے کسی کے پاس نہیں جانا، کسی نے مذکرات کرنے ہیں تو کریں نہیں تو نہ کریں۔
پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے القادر ٹرسٹ کیس میں کل دیر تک عدالت میں سماعت جاری رہی، عدالت کا وقت 3 یا 4 بجے تک ہوتا ہے، سوال یہ ہے کیوں اتنی دیر تک سماعت جاری رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو گنجائش سے زیادہ جیلوں میں رکھا ہوا ہے، ہم کسی سے ڈرنے یا ڈبے والے نہیں ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذکراتی کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے، مذاکرات کےلیے ہم نے کسی کے پاس نہیں جانا، کسی نے مذکرات کرنے ہیں تو کریں نہیں تو نہ کریں، لگتا ہے حکومت کو مذکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔