پودینہ ایک قدرتی فریشنر ہے جو آپ کے منہ کے ذائقے کے ساتھ ساتھ دماغ کو تازگی فراہم کرتا ہے اور جسم کے لیے بہت مفید بھی ہے۔
اس میں کیلوریز، فائبرز، وٹامنز، آئرن، مینگنیز اور فولیٹ پایا جاتا ہے۔ پودینہ بڑا فائدہ مند ہے یہ تو آپ کو معلوم ہے لیکن اس کا پانی پینا آپ کی زندگی میں کیا بڑی تبدیلیاں لا سکتا ہے یہ آج جان لیں:
فوائد:
• گرمی میں پودینے کا پانی ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے۔
• چہرے کے داغ دھبے، جھائیوں اور دانوں سے جلد کو محفوظ کرتا ہے۔
• میٹابولزم بڑھاتا ہے اور آپ کے نظامِ ہاضمہ کے مسائل میں مفید ثابت ہوتا ہے۔
• جسمانی تھکاوٹ اور سستی کو دور بھگانے میں مدد دیتا ہے۔
• سر درد کی شکایت میں بھی مفید ہے۔
• نظامِ تنفس کو بہتر بناتا ہے۔
• بے جان پودوں میں اس کا پانی ڈال دیا جائے تو وہ مہک اٹھتے ہیں۔
• ڈپریشن اور نیند نہ آنے کی بیماری میں پودینے کا پانی پینا فائدہ دیتا ہے۔
پودینے کا پانی بنانے کا طریقہ:
اس کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں پودینے کے چار سے پانچ پتے ڈال کر کچھ دیر چھوڑ دیں اور پھر اس کو پی لیں۔