[ad_1]
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 2.10 روپے فی یونٹ مزید اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مہنگائی کے ستائے عوام کو بجلی کا نیا جھٹکا، قیمت میں اضافے کا امکان
سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے پہلے سے مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے والی ہے، جس میں ایک ماہ کے لیے فی یونٹ قیمت 2 روپے 10 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں مانگا گیا ہے اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اس درخواست پر 31 جولائی کو سماعت کرے گی۔
مزید پڑھیں: 2 سال میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 22.53 روپے کا تاریخی اضافہ
درخواست منظوری کی صورت میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔
[ad_2]
Source link