[ad_1]
اسٹرابیری ایک خوش شکل اور خوش ذائقہ پھل ہے جو ٹھنڈے موسم کی سوغات ہے۔
اسٹرابیری میں قدرت نے بہت سے فوائد رکھے ہیں، یہ وٹامنز، معدنیات، فائبر، اور دیگر مرکبات سے بھرپور ہوتی ہیں اور اس میں اینٹی آکسیڈینٹ اور سوزش سے بچانے کی خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں۔
اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور
اسٹرابیری اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتی ہے، اس میں پایا جانے والا وٹامن سی جسم کو نقصان پہنچانے والے ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ سوزش سمیت جسم میں موجود سیلز کو بھی نقصان پہنچانے سے بچاتی ہے۔
امراض قلب سے بچاؤ
اسٹرابیری میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ سے امراض قلب سے تحفظ مل سکتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس پھل میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوتا ہے، اور فائبر کی موجودگی کی وجہ سے اس میں کولیسٹرول کی سطح بھی کم ہوتی ہے۔
قوت مدافعت کو مضبوط بنائے
اسٹرابیری سے قوت مدافعت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے، جو قوت مدافعت کو طاقت بخشتا ہے۔ اگر اسٹرابیری کے موسم میں اس کا روزانہ استعمال کیا جائے تو یہ آپ کو نزلہ اور زکام سمیت موسمی انفیکشن سے بچنے میں مدد دیگی۔
جلد کی خوبصورتی
اسٹرابیری جلد کی خوبصورتی کو بڑھانے اور چہرے کی رنگت نکھارنے میں اپنا بہترین کردار ادا کرتی ہے جبکہ یہ جلدِ پر ہونے والی سوزش اور خارش سے بھی بچاتی ہے۔
ذیابیطس سے بچائے
اس پھل میں موجود پولی فینولز نامی مرکبات سے صحتمند افراد میں انسولین کی حساسیت بہتر ہوتی ہے جس سے بلڈ شوگر کی سطح میں اضافے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسٹرابیری کھانے سے گلوکوز کی دیگر اقسام کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
[ad_2]
Source link