[ad_1]
‘انڈیا ٹوڈے’ کی ایک تقریب میں عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اپنے ادھورے وعدوں کی بات قبول کی۔ ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے گارنٹی دی تھی کہ یمنا صاف کر دیں گے اور نہ کرسکے تو 2025 میں ووٹ مت دینا۔ اس پر کیجریوال نے کہا “جی میں مانتا ہوں، میں نے گزشتہ انتخاب میں تین وعدے کیے تھے۔ میں نے کہا تھا یمنا صاف کر دوں گا، میں نے کہا تھا ہر گھر میں ٹوٹی سے صاف پانی آئے گا اور تیسرا میں نے کہا تھا کہ دہلی کی سڑکوں کو یورپ کی سڑکوں جیسی بنا دیں گے، میں ایسا نہیں کر سکا”۔
کیجریوال نے آگے کہا کہ وہ عوام کے درمیان جاکر قبول کریں گے کہ وہ ان تینوں کاموں کو پورا نہیں کر پائے۔ انہوں نے کہا “لیکن میرے پاس دوسرا پلان ہے، پیسہ ہے، ایک موقع اور دیجیے، اگلے پانچ سال میں ضرور پورا کر دوں گا۔” انہوں نے کہا کہ پہلے کورونا اور پھر پارٹی کے بڑے رہنماؤں کے جیل جانے کی وجہ سے وہ ان وعدوں کو پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
[ad_2]
Source link