[ad_1]
محکمہ موسمیات کراچی نے ریکٹراسکیل پر 9.2 شدت کے سمندری زلزلے کی فرضی مشق کی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سیسمک سینٹر میں سماٹرا کے گہرے سمندرمیں 9.2 شدت کے سمندری زلزلے کی فرضی مشق کی گئی،جس کے دوران دیگرممالک کےساتھ فرضی زلزلے کے بعدباہمی رابطوں کے ذریعے معلومات کاتبادلہ کیا گیا۔
دیگرممالک کے ساتھ صوتی رابطوں اور سماجی رابطوں کے ذریعے کئی مراحل کے دوران زلزلے کے پیغامات اوراس کے حوالے سے ردعمل کو جانچا گیا۔
ڈائریکٹر سیسمک سینٹر کراچی امیر حیدرلغاری کے مطابق رواں سال میں یہ سرگرمی دوسری مرتبہ کی گئی۔
مشق کے دوران سونامی وارننگ سینٹر کراچی طے کردہ ایس او پی کے مطابق سونامی بلیٹنز جاری کیے گئے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازکے مطابق پاکستان بحر ہند کے سونامی وارننگ نظام کے بین الحکومتی رابطہ گروپ کا ایک رکن ملک ہے اورقومی سونامی وارننگ سینٹرکے طورپرایک نامزد قومی اتھارٹی ہے۔ٹیسٹنگ ڈرل مشق کا بنیادی مقصد ساحلی برادری کوآگاہ کرنا اورسونامی کےکسی بھی ممکنہ خطرے کےلیے تیار رکھنا ہے۔
[ad_2]
Source link