آر بی آئی کے گورنر نے بھی شرح ترقی کے تخمینہ میں تخفیف کرتے ہوئے اسے 6.6 فیصد کر دیا تھا، حالانکہ ابھی کئی ایسی ادارے ہیں جن کو ہندوستانی معیشت سے کافی امیدیں ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ہندوستانی معیشت کو ایک بڑا جھٹکا دیا ہے۔ اے ڈی بی نے ہندوستان کی معاشی ترقی کے تخمینہ کو کم کر دیا ہے۔ اس نے ملک میں ذاتی سرمایہ کاری اور مکانات کی مانگ میں کمی آنے کی وجہ سے موجودہ مالی سال میں ہندوستان کی ترقی کو کم کر کے 6.5 فیصد کر دیا ہے۔ اے ڈی بی نے مالی سال 26-2025 کے لیے ہندوستان کی ترقی کے تخمینے کو بھی 7.2 فیصد سے کم کر کے 7 فیصد کر دیا ہے۔ حال ہی میں پالیسی میٹنگ کے بعد آر بی آئی کے گورنر نے بھی شرح ترقی کے تخمینے میں تخفیف کرتے ہوئے 6.6 فیصد کر دیا تھا۔ حالانکہ اب بھی کئی ایسی ادارے ہیں جن کو ہندوستانی معیشت سے کافی امیدیں ہیں اور ملک کی ترقی کے حوالے سے پُرامید ہیں۔
بدھ کو ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک (اے ڈی او) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق امریکی تجارت، مالیات اور امیگریشن پالیسیوں میں تبدیلی ترقی پذیر ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے کی ترقی کو متاثر کر سکتی ہے۔ ساتھ ہی مہنگائی میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے کی معیشتوں کے 2024 میں 4.9 فیصد کی شرح سے بڑھنے کی امید ہے۔ یہ فیصد اے ڈی بی کی جانب سے ستمبر میں لگائے گئے 5 فیصد کے اندازے سے تھوڑا سا کم ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا نے بھی رواں مالی سال کے لیے شرح ترقی کے تخمینے کو 7.2 فیصد سے کم کر کے پچھلے ہفتہ 6.6 فیصد کر دیا تھا۔ مرکزی بینک نے معاشی سرگرمیوں میں سُست روی اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر مہنگائی کا تخمینہ بھی بڑھا کر 4.8 فیصد کر دیا تھا۔ ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح ترقی رواں مالی سال 25-2024 کے جولائی-ستمبر ماہ میں 5.4 فیصد پر آ گئی تھی جو کہ 7 سہ ماہیوں کی ذیلی سطح تھی۔ حالانکہ آر بی آئی نے خود اس کے 7 فیصد پر رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔