[ad_1]
کراچی:
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جنرل(ر) فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کارروائی اور چارج شیٹ کیے جانے کے بیان پرردعمل دے دیا۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فرد جرم عائد کرکے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کارروائی سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔
شاہد آفریدی نے اس اقدام پر مزید کہا کہ اس تاثر کو زائل کیا جاسکے گا کہ طاقت ور احتساب سے بالاتر ہیں۔
خیال رہے کہ آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا تھا کہ 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید(ر) کوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ان چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا،اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچنانا شامل ہیں۔
[ad_2]
Source link