[ad_1]
کراچی:
اکاونٹنگ اینڈ آڈٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانس انسٹیٹوشنز کے چئیرمین ابراہیم خلیفہ الخلیفہ نے پاکستان میں ہونے والی معاشی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلامی بینکاری کے لیے ایک رہنما کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
اسلامی بینکاری کے حوالے سےمنعقدہ تقریب سے خطاب میں ابراہیم خلیفہ الخلیفہ نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی بینکاری کی کامیابی بہت نمایاں ہے اور پاکستان سے باہر سراہا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی بینکاری کے 40 فیصد بینکار پاکستانی ہیں، لوگ شریعہ کے مقاصد کی بات کرتے ہیں، قدم بہ قدم اسلامی بینکاری پر آگے بڑھ رہے ہیں، غربیوں تک مالیاتی خدمات کو پہنچانا ایک بڑا مسئلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی بینکاری کے لیے ایک رہنما کے طور پر دیکھ رہے ہیں، مالیاتی صنعت کو صحت مند رکھنا ہے کیونکہ معیشت کے باقی تمام سیکٹرز کی صحت کا انحصار اسی پر ہے۔
براہیم خلیفہ الخلیفہ نے کہا کہ پاکستان اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے، پاکستان میں افراط زر کو تیزی سے کم کیا گیا ہے، پاکستان جیسے ملکوں میں گیا ہوں وہاں پر افراط زر کے مسائل اپنی جگہ برقرار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان معیشت کے حوالے سے درست سمت پر گامزن ہے۔
[ad_2]
Source link