شام میں افراتفری پراپنا موقف واضح کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو اس لڑائی میں نہیں پڑنا چاہیے کیونکہ شام امریکا کا دوست نہیں ہے۔
شام میں تیزی سے پیش قدمی کرنے والی باغی افواج کا کہنا ہے کہ انھوں نے دارالحکومت دمشق کو گھیرے میں لینا شروع کر دیا ہے۔ اس معاملے پر، امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کو شام کی صورت حال میں “ملوث نہیں ہونا چاہیے”۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے ایکس پر لکھا کہ ’’شام میں حزب اختلاف کے جنگجوؤں نے، ایک بے مثال اقدام میں، ایک انتہائی مربوط کارروائی میں، متعدد شہروں کو مکمل طور پر اپنے قبضے میں لے لیا ہے، اور اب وہ دمشق کے مضافات میں ہیں، ظاہر ہے کہ اسد کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے ایک بہت بڑا اقدام کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔‘‘
ٹرمپ نے وضاحت کی کہ ’’ روس، کیونکہ یوکرین میں پھنسا ہوا ہے، وہاں 600,000 سے زیادہ فوجیوں کے نقصان کے ساتھ ، شام کے راستے اس لفظی مارچ کو روکنے سے قاصر ہے، ایک ایسا ملک جس کی انہوں نے برسوں سے حفاظت کی ہے۔‘‘
ٹرمپ ن اوباما پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ’’ روس کے لیے شام میں کبھی زیادہ فائدہ نہیں ہوا، سوائے اس کے کہ اوباما واقعی احمق نظر آئے۔ کسی بھی صورت میں، شام ایک گڑبڑ ہے، لیکن وہ ہمارا دوست نہیں ہے، اور ریاست امریکہ کو اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ ہماری لڑائی نہیں ہے۔ اسے چلنے دو۔ ملوث نہ ہوں!‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔