[ad_1]
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے رات گئے بے پناہ رش والے نادرا سنٹر شملہ پہلاڑی کا اچانک دورہ کیا۔
وزیر داخلی محسن نقوی نے نادرا سنٹر میں موجود مرد و خواتین سے ان کے مسائل دریافت کیے جس پر شہریوں نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ گھنٹوں انتظار کی زحمت سے چھٹکارا مل گیا ہے اور اب شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کا عمل منٹوں میں مکمل ہو جاتا ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ پہلے بہت انتظار کرنا پڑتا تھا اور رش بھی بہت ہوتا تھا لیکن اب ہر کام چند منٹ میں ہو جاتا ہے ہمیں اب شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنانے میں بہت آسانی ہوئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مختلف کاؤنٹرز کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ملاقات کر کے سنٹر میں موجود سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نادرا سنٹر شملہ پہاڑی میں شہریوں کا اطمینان میرے لیے مسرت کا باعث ہے۔
محسن نقوی کا نادرا سنٹر کی پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شہریوں کو سہولتیں دینا ہماری ذمہ داری ہے نادرا ٹیم نے زبردست کام کیا ہے اور آپ نے ہفتوں میں سنٹر کو تبدیل کیا ہے۔
[ad_2]
Source link