[ad_1]
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا نے ملاقات کی ملاقات کے دوران قانونی اور انتظامی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں مراد علی شاہ نے کہا کہ وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے ہاؤسنگ اسکیم کی الاٹمنٹ کا انقلابی منصوبہ پش کیا گیا اور اراضی کی الاٹمنٹ کا معاملہ جلد منظوری کے لیے سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ وکلاء کے ساتھ کھڑی رہی ہے جس پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا نے کہا کہ اراضی کی الاٹمنٹ سے وکلاء کو بے حد فائدہ ہوگا جبکہ نوجوان وکلاء آزاد گروپ کے مسائل حل کرنے کے لیے سندھ حکومت کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
[ad_2]
Source link