[ad_1]
پنجاب اور ہریانہ کے شمبھو بارڈر سے کسان ایک بار پھر دہلی کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔ اس احتجاج کو ’دہلی چلو تحریک‘ کا نام دیا گیا ہے، جہاں گزشتہ 8 ماہ سے دھرنا دینے والے کسان بغیر ٹریکٹر ٹرالی کے پیدل دہلی کی طرف روانہ ہوں گے۔ آج 101 کسانوں کا پہلا جتھہ روانہ ہوگا۔
کسان تحریک کے پیش نظر ہریانہ اور دہلی پولیس نے سکیورٹی سخت کر دی ہے۔ ہریانہ حکومت نے امبالہ کے شمبھو بارڈر پر حکم امتناعی جاری کر کرتے ہوئے عوامی اجتماعات و جلوسوں پر پابندی لگا دی ہے۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ڈرون اور واٹر کینن کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ امبالہ کے دیہاتوں میں 9 دسمبر تک انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔
[ad_2]
Source link