[ad_1]
دنیا کے بیشتر ممالک میں فضائی آلودگی بڑھتی جارہی ہے اور تشویشناک بات یہ ہےکہ پاکستان کے بڑے شہر فضائی آلودگی سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔
فضائی آلودگی کی وجہ سے لوگ سانس کی بیماریوں سمیت، حلق اور آنکھوں کی بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں اور مہنگی ادویات استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
تاہم کسی بھی بیماری سے لڑنے کیلئے آپ کی قوت مدافعت کا مضبوط ہونا ضروری ہے، اس لیے آج ہم آپ کو ایک ایسا آسان گھریلو نسخہ بتاتے ہیں جس کے استعمال سے آپ فضائی آلودگی کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
اس حوالے سے غذائی ماہرین نے ادرک، کینو اور آملہ کی افادیت بتاتے ہوئے اسے فضائی آلودگی سے لڑنے کیلئے بہترین قرار دیا ہے۔
غذائی ماہرین نے بتایا کہ ادرک کے ایک بڑے ٹکڑے سمیت 4 آملے اور ایک بڑے کینو کو ملا کر اس کا پیسٹ بنالیں جس کے بعد اسے آئس کیوب کی شکل میں فریز کردیں۔
ماہرین نے مزید بتایا کہ آپ ایک آئس کیوب کو نکال کر گرم پانی کے ایک کپ میں ڈال دیں اور اس کا استعمال روزانہ کریں، اس سے آپ فضائی آلودگی سے لگنے والی بیماریوں سے کافی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔
[ad_2]
Source link