[ad_1]
یو پی آئی لائٹ کے تحت لین دین اس حد تک آف لائن ہے کہ ان میں توثیق کے علاوہ فیکٹر آف آئیڈنٹی فکیشن (اے ایف اے) کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ اس ٹرانزیکشن کے لیے موبائل میں انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے یو پی آئی استعمال کرنے والوں کو ایک خوشخبری دی ہے۔ آر بی آئی نے اعلان کیا ہے کہ یو پی آئی لائٹ کے ذریعہ آف لائن ڈیجیٹل پیمنٹ کی لِمٹ کو بڑھایا جا چکا ہے۔ اس کے تحت یو پی آئی والیٹ کی لِمٹ 2000 روپے سے بڑھا کر 5000 روپے کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ’یو پی آئی لائٹ‘ میں فی ٹرانزیکشن کی حد 500 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کر دی ہے۔ فی الحال آف لائن پیمنٹ میں لین دین کی آخری لمٹ 500 روپے تھی۔ ساتھ ہی کسی بھی پیمنٹ موڈ پر آف لائن ٹرانزیکشن کی حد 2000 روپے ہے۔ اس کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ یو پی آئی لائٹ کے ذریعہ 5000 روپے تک کا پیمنٹ کیا جا سکتا ہے۔ یو پی آئی لائٹ کے ذریعہ کی گئی چھوٹی چھوٹی پیمنٹ بینک اسٹیٹمنٹ میں نظر نہیں آئے گی۔
ریزرو بینک آف انڈیا نے یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس کو آسان بنانے اور عام لوگوں تک رسائی میں اضافے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔ آر بی آئی نے ایک سرکلر میں کہا ہے کہ یو پی آئی لائٹ کے لیے بڑھی ہوئی لمٹ 1000 روپے فی ٹرانزیکشن ہوگی جس میں کسی بھی وقت کُل حد 5000 روپے ہوگی۔ یو پی آئی لائٹ کے تحت لین دین اس حد تک آف لائن ہیں کہ ان میں توثیق کے علاوہ فیکٹر آف آئیڈنٹی فکیشن (اے ایف اے) کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ لین دین سے متعلق الرٹ بھی ریئل ٹائم میں نہیں بھیجے جاتے ہیں۔ آف لائن پیمنٹ سے مراد ایسی ٹرانزیکشن ہے جس کے لیے موبائل فون میں انٹرنیٹ یا ٹیلی کام کنیکٹیویٹی کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا نے آف لائن ٹرانزیکشن میں چھوٹی لمٹ کی ڈیجیٹل پیمنٹ کو سہولت یافتہ بنانے کے لیے جنوری 2022 میں جاری آف لائن اسٹرکچر کی دفعات میں ترمیم کرتے ہوئے اس کے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے رواں سال اکتوبر میں یو پی آئی لائٹ کی آف لائن ادائیگی کی حد بڑھانے کا اعلان کیا تھا اور کل 4 دسمبر 2024 کو آر بی آئی ایم پی سی کی میٹنگ میں اس کا آفیشل طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link