سچن تندولکر نے سوشل میڈیا پوسٹ پرلکھا ہے کہ انھیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی محسوسی ہو رہی ہے کہ سارہ تندولکر نے ’سچن تندولکر فاؤنڈیشن‘ کو بطور ڈائریکٹر جوائن کیا ہے۔
سارہ تندولکر، تصویر @saratendulkar
سارہ تندولکر، تصویر@saratendulkar
ماسٹر بلاسٹر کے نام سے مشہور ہندوستان کے سابق کرکٹر سچن تندولکر کی بیٹی سارہ تندولکر این جی او ’سچن تندولکر فاؤنڈیشن‘ کی ڈائریکٹر بنائی گئی ہیں۔ اس کی جانکاری خود سچن تندولکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دی ہے اور اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔
سچن تندولکر نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی سارہ کے نئے کام اور کردار سے متعلق ایک پوسٹ کیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ سارہ تندولکر نے سچن تندولکر فاؤنڈیشن کو ڈائریکٹر کے طور پر جوائن کیا ہے۔‘‘ سچن تندولکر فاؤنڈیشن ہندوستان کے سابق مایہ ناز بلے باز کی طرف سے چلایا جانے والا این جی او ہے، جو کہ بچوں کے ڈیولپمنٹ، ان کی صحت اور تعلیم کے لیے کام پر زور دیتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سارہ تندولکر نے لندن کے یونیورسٹی کالج سے کلینکل اینڈ پبلک ہیلتھ نیوٹریشن میں ماسٹر ڈگری لی ہے۔ سارہ نے اسی سال اپنی تعلیم بھی پوری کی ہے اور اب وہ سچن تندولکر فاؤنڈیشن میں ڈائریکٹر کے طور پر کام کریں گی۔ ماسٹر ڈگری کے دوران بھی سارہ کئی بار اپنے والد کے این جی کا دورہ کر چکی تھیں، جس سے یہ اندازہ کیا جا رہا تھا کہ ان کا رجحان بھی بچوں کی تعلیم و ترقی کی طرف ہے۔ غور کرنے والی بات یہ بھی ہے کہ سچن تندولکر فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر بننے سے پہلے سارہ تندولکر نے دیہی علاقوں میں اپنی ماں کے ساتھ جا کر این جی کے لیے کافی کام کیا ہے۔ اپنے دورے اور کیے گئے کام سے متعلق جانکاری سارہ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کرتی رہی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔